نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا

1925. جانداروں سے رحم دلی سے پیش آنے کا صلہ

حدیث نمبر: 2849
-" من رحم ولو ذبيحة عصفور رحمه الله يوم القيامة".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے رحم کیا، اگرچہ معاملہ چڑیا کو ذبح کرنے کا ہی ہو، اللہ تعالیٰ روز قیامت اس پر رحم فرمائے گا۔

حدیث نمبر: 2850
-" والشاة إن رحمتها رحمك الله".
سیدنا معاویہ بن قرہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں بکری ذبح کرتا ہوں اور اس کے ساتھ شفقت کرتا ہوں (‏‏‏‏یہ عمل کیسا ہے؟)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تو نے بکری کے ساتھ شفقت کی ہے تو اللہ تعالیٰ تجھ پر رحم کرے۔