نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا

1922. مسجد کے آداب

حدیث نمبر: 2846
(¬1) - (من أكل من هاتين الشجرتين الخبيثتين فلا يقربنَّ مسجدنا، فإن كنتم لا بد آكليهما فأميتُموهما طبخاً).
معاویہ بن قرہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی ان دو ناپسندیدہ (‏‏‏‏اور اذیت رساں پیاز اور لہسن کے) درختوں کا پھل کھا لے، وہ ہرگز ہماری مسجد کے قریب نہ آئے۔ اگر تم نے (‏‏‏‏ یہ چیزیں) کھانی ہی ہوں تو پکا کر ان کی بدبو کو زائل کر دیا کرو۔