نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا

1895. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے فرشتوں کا چلنا

حدیث نمبر: 2814
-" كان أصحابه يمشون أمامه إذا خرج، ويدعون ظهره للملائكة".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ صحابہ کرام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے چلتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت فرشتوں کے لیے چھوڑ دیتے تھے۔

حدیث نمبر: 2815
-" كان يكره أن يطأ أحد عقبه ولكن يمين وشمال".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ کوئی ان کے پیچھے چلے، لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں بائیں چلتے تھے۔