نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا

1887. تربیت کے لیے اہل و عیال کو سزا دینا

حدیث نمبر: 2804
-" علقو السوط حيث يراه أهل البيت".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوڑا وہاں لٹکاؤ، جہاں سے گھر والوں کو نظر آئے۔

حدیث نمبر: 2805
-" علقوا السوط حيث يراه أهل البيت فإنه لهم أدب".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایسی جگہ پر کوڑا لٹکاؤ، جہاں سے گھر والے افراد کو نظر آ سکے، کیونکہ یہ ان کے لیے با ادب ہونے کا سبب ہے۔