نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا

1885. ہر درجہ کے مسلمان کے لیے امور خیر کا تعین

حدیث نمبر: 2802
-" على كل مسلم صدقة قيل: أرأيت إن لم يجد؟ قال: يعتمل بيديه فينفع نفسه ويتصدق قيل: أرأيت إن لم يستطع؟ قال: يعين ذا الحاجة الملهوف قيل: أرأيت إن لم يستطع؟ قال: يأمر بالمعروف أو الخير قال: أرأيت إن لم يفعل؟ قال: يمسك عن الشر فإنها صدقة".
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر مسلمان پر صدقہ کرنا ضروری ہے۔ کسی نے پوچھا: اگر صدقہ کرنے کے لیے اس کے پاس کچھ نہ ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے ہاتھوں سے کام (‏‏‏‏ محنت، مزدوری) کرے اور (‏‏‏‏ اجرت حاصل کر کے) اپنے نفس کو بھی نفع پہنچائے اور صدقہ بھی کرے۔ پھر پوچھا گیا: اگر اس کو اس کی بھی طاقت نہ ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی مصیبت زدہ حاجت مند کی مدد کر دے۔ پھر پوچھا گیا: اگر اس کی بھی طاقت نہ رکھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نیکی یا بھلائی کا حکم کرے۔ پوچھا گیا: اگر وہ یہ بھی نہ کر سکے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دوسروں کو نقصان پہنچانے سے باز رہے، یقیناً یہ بھی صدقہ ہے۔