نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا

1838. عظیم امور پسندیدہ اور گھٹیا امور ناپسندیدہ ہیں

حدیث نمبر: 2740
-" إن الله يحب معالي الأمور وأشرافها ويكره سفسافها".
سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ رفعت و عزت والے امور پسند کرتا ہے اور ذلت و ذلالت والے امور کو ناپسند کرتا ہے۔

حدیث نمبر: 2741
-" إن الله عز وجل كريم يحب الكرم ومعالي الأخلاق، ويبغض سفسافها".
سیدنا سھل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ «‏‏‏‏صلی اللہ علیہ وسلم ‏‏‏‏» نے فرمایا: بلاشبہ اللہ تعالیٰ مہربان ہے، مہربانی اور بلند اخلاق کو پسند کرتا ہے اور ردّی اخلاق سے نفرت کرتا ہے۔