نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا

1830. نجات کا موجب بننے والے اعمال، بلا ضرورت اپنے گھر سے باہر نہ جانا

حدیث نمبر: 2731
-" أملك عليك لسانك وليسعك بيتك وابك على خطيئتك".
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! نجات کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنی زبان کو قابو میں رکھو، تمہارا گھر تمہیں اپنے اندر سما لے (‏‏‏‏یعنی ضرورت کے بغیر گھر سے نہ نکلو) اور اپنی غلطیوں پر رویا کرو۔