نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا

1821. مجاہد، مؤمن اور مہاجر کی تعریف

حدیث نمبر: 2722
-" ألا أخبركم بالمؤمن؟ من أمنه الناس على أموالهم وأنفسهم والمسلم من سلم الناس من لسانه ويده والمجاهد من جاهد نفسه في طاعة الله والمهاجر من هجر الخطايا والذنوب".
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر فرمایا: کیا میں تمہیں مومن کے بارے نہ بتلا دوں کہ وہ کون ہوتا ہے؟ (‏‏‏‏یاد رکھو) مومن وہ ہے کہ جس سے لوگ اپنے مالوں اور جانوں کے بارے میں پرامن رہیں، مسلمان وہ ہے کہ جس کی زبان اور ہاتھ سے لوگ محفوظ رہیں، مجاہد وہ ہے کہ جو اللہ تعالیٰ کی اطاعت کے سلسلے میں اپنے نفس سے لڑے اور مہاجر وہ ہے جو خطاؤں اور گناہوں کو ترک کر دے۔