نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا

1820. سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی کنیت

حدیث نمبر: 2721
-" اكتني بابنك عبد الله ـ يعني ابن الزبير ـ أنت أم عبد الله".
ہشام اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرے علاوہ آپ کی تمام بیویوں کی کنیتیں ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو اپنے بیٹے عبداللہ (‏‏‏‏جو زبیر کا بیٹا ہے) کے نام پر ام عبداللہ کنیت رکھ لے۔ ‏‏‏‏ اس کے بعد ان کی وفات تک انہیں ام عبداللہ کہا جاتا تھا، ‏‏‏‏ حلانکہ ان کی اپنی اولاد نہیں تھی۔