نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا

1814. جوتے پہن کرچلنا چاہئے

حدیث نمبر: 2715
-" استكثروا من النعال، فإن الرجل لا يزال راكبا ما انتعل".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک غزوہ میں یہ فرماتے ہوئے سنا: زیادہ تر جوتوں میں ہی چلا کرو، کیونکہ جب تک آدمی جوتے پہنے ہوئے ہوتا ہے، وہ ایک قسم کا سوار ہوتا ہے۔