نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا

1809. منافق کو سید کہنا غضب الٰہی کا سبب ہے

حدیث نمبر: 2709
-" إذا قال الرجل للمنافق يا سيد فقد أغضب ربه تبارك وتعالى".
عبداللہ بن بریدہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے منافق کو اے میرے سردار کہہ کر بلایا اس نے اپنے رب کو ناراض کر دیا۔

حدیث نمبر: 2710
-" لا تقولوا للمنافق سيدنا فإنه إن يك سيدكم فقد أسخطتم ربكم عز وجل".
عبداللہ بن بریدہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: منافق کو یوں نہ کہو: اے ہمارے سردار۔ کیونکہ اگر ایسا شخص تمہارا سردار ہوا تو یقیناً تم اپنے ربّ عزوجل کو (‏‏‏‏اپنے آپ پر) ناراض کر دو گے۔