نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا

1802. کسی کے سامنے اس کی تعریف کرنا کیسا ہے؟

حدیث نمبر: 2700
-" إذا رأيتم المداحين، فاحثوا في وجوههم التراب".
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم اپنی تعریف کرنے والوں کو دیکھو تو ان کے چہروں پر مٹی پھینکو۔ یہ حدیث سیدنا مقداد بن اسود، سیدنا عبداللہ بن عمر، سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہما سے مروی ہے۔

حدیث نمبر: 2701
-" إياكم والتمادح، فإنه الذبح".
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک دوسرے کی تعریف کرنے سے بچو، کیونکہ یہ ذبح کرنے کے مترادف ہے۔