نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا

1796. نماز میں تھوکنا

حدیث نمبر: 2691
-" إذا تنخم أحدكم فلا يتنخمن قبل وجهه ولا عن يمينه وليبصق عن يساره أو تحت قدمه اليسرى".
سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہما نے یہ حدیث بیان کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد کی دیوار پر بلغم دیکھی، اسے سنگ ریزے کے ساتھ کھرچا اور پھر فرمایا: اگر کوئی آدمی (‏‏‏‏نماز میں) تھوکے تو وہ اپنے چہرے کے سامنے والی سمت میں نہ تھوکے اور نہ دائیں طرف، اسے چاہیئے کہ وہ بائیں طرف یا بائیں پاؤں کے نیچے تھوک لیا کرے۔