نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا

1789. یہ منع ہے کہ آدمی کے جسم کے بعض حصے پر دھوپ اور بعض پر سایہ پڑ رہا ہو

حدیث نمبر: 2678
-" إذا كان أحدكم في الفيء، فقلص عنه الظل وصار بعضه في الشمس وبعضه في الظل فليقم".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی آدمی سائے میں بیٹھا ہو اور سایہ سمٹ جانے کی وجہ سے اس کے بعض وجود پر دھوپ پڑنے لگے اور بعض پر سایہ، تو وہ وہاں سے ا‏‏‏‏ٹھ جائے۔

حدیث نمبر: 2679
- (نهى أنْ يجلسَ بين الضَّحِّ والظل، وقال: مجلس الشيطان).
صحابی رسول بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ‏‏‏‏ نے آدمی کو اس طرح بیٹھنے سے منع فرمایا کہ اس کے جسم کا کچھ حصہ دھوپ میں ہو اور کچھ سائے میں اور فرمایا: یہ تو شیطان کی بیٹھک ہے۔
1    2    Next