نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا

1787. وسیع مجلس بہترین ہوتی ہے

حدیث نمبر: 2676
-" خير المجالس أوسعها".
عبدالرحمٰن بن ابو عمره انصاری کہتے ہیں: سیدنا ابو سعيد رضی اللہ عنہ کو اس کی قوم کے ایک جنازے کی خبر دی گئی، انہوں نے ذرا دیر کی تاکہ لوگ اپنی اپنی جگہ پر آ جائیں۔ جب وه آئے اور لوگوں نے دیکھا تو وہ آگے پیچھے ہونے لگے اور بعض افراد اس لیے کھڑے ہو گئے کہ ان کی نشست پہ آپ تشریف رکھیں۔ آپ نے فرمایا: آگاہ ہو جاؤ! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: وسیع مجلس سب سے بہتر ہوتی ہے۔