نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا


حدیث نمبر: 2669
-" إذا كان ثلاثة جميعا فلا يتناج اثنان دون الثالث".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تین آدمی اکھٹے ہوں تو دو آدمی تیسرے کو چھوڑ کر سرگوشی نہ کریں۔

حدیث نمبر: 2670
-" إذا تناجى اثنان فلا تجلس إليهما حتى تستأذنهما".
سعید مقبر ی کہتے ہیں: ایک آدمی، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے گفتگو کر ر ہا تھا، میں بھی وہاں جا کر بیٹھ گیا، ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنا ہاتھ میر ے سینے میں مارا اور کہا: کیا تجھے علم نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب دو آدمی علیحدہ گفتگو کر رہے ہوں تو اجازت کے بغیر ان کے پاس مت بیٹھو۔
Previous    1    2    3    4    5    Next