نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا

1767. سلام میں «ومغفرته» کا اضافہ

حدیث نمبر: 2631
-" كنا إذا سلم النبي صلى الله عليه وسلم علينا قلنا: وعليك السلام ورحمة الله وبركاته ومغفرته".
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں سلام دیتے تو ہم جواباً کہتے: «وعليك السلام ورحمة الله وبركاته ومغفرته» ‏‏‏‏ اور آپ پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت ہو، اس کی برکتیں ہوں اور اس کی مغفرت ہو۔