نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا

1755. اچھا شگون لینا

حدیث نمبر: 2595
-" أخذنا فألك من فيك".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بات سنی، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بڑی پسند آئی، سو آپ نے فرمایا: ہم نے تیرے نیک شگون کو معتبر سمجھا ہے۔

حدیث نمبر: 2596
-" إذا أبردتم إلى بريدا فابعثوه حسن الوجه حسن الاسم".
عبداللہ بن بریدہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میری طرف پیغام رساں بھیجو تو خوش رو اور خوش اسم آدمی کا انتخاب کیا کرو۔
1    2    Next