نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا

1754. دوسروں کے لیے اسی چیز کو ترجیح دینا، جو خود کو پسند ہو

حدیث نمبر: 2594
-" أحب للناس ما تحب لنفسك".
سیدنا یزید بن اسید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ‏‏‏‏ نے ان سے فرمایا: جو چیز اپنے لیے پسند کرتے ہو، وہی لوگوں کے لیے پسند کرو۔