نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا

1750. ٹیک لگا کر کھانا کیسا ہے؟

حدیث نمبر: 2588
-" آكل كما يأكل العبد وأجلس كما يجلس العبد".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اللہ تعالیٰ مجھے آپ پر قربان کرے، ٹیک لگا کر کھا لیا کریں، کیونکہ اس میں آپ کے لیے زیادہ آسانی ہے۔ (‏‏‏‏یہ سن کر) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر اس قدر جھکایا کہ قریب تھا کہ آپ کی پیشانی زمین کو چھونے لگتی اور فرمایا: میں تو بندے کی طرح کھاؤں گا اور بندے کی طرح ہی بیٹھوں گا۔

حدیث نمبر: 2589
-" ما رئي رسول الله صلى الله عليه وسلم يأكل متكئا قط، ولا يطأ عقبه رجلان".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ٹیک لگا کر کھانا کھاتے ہوئے دیکھا گیا اور (‏‏‏‏نہ یہ دیکھا گیا کہ) دو آدمی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے چل رہے ہوں (‏‏‏‏اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے آگے ہوں)۔
1    2    Next