نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
المواعظ والرقائق
نصيحتين اور دل کو نرم کرنے والی احادیث

1548. خود کشی کا انجام

حدیث نمبر: 2308
- (الذِي يطعُنُ نفسه؛ إنّما يطعنها في النّارِ، والذي يتقحَّم فيها يتقحَّمُ في النّارِ، والذي يخنقُ نفسه يخنقها في النّار).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو نیزہ مار کر (خود کشی) کرتا ہے، وہ دوزخ میں بھی نیزہ مارتا رہے گا۔ جو گر کر (اپنے آپ کو مارتا) ہے، وہ جہنم میں بھی گرتا رہے گا اور جو گلا گھونٹ کر (خود کشی) کرتا ہے وہ آگ میں اپنا گلا گھونٹتا رہے گا۔

حدیث نمبر: 2309
- (كانَ فيمن كان قبلكم رجلٌ به جَرحٌ فَجَزِعَ، فأخذ سِكِّيناً فحَزَّ بها يَدَهُ، فما رَقَأَ الدَمُ حتى مات، قال الله تعالى: بادَرَني عَبْدي بنفسِهِ، حَرَّمْتُ عليه الجنة).
سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم سے پہلے ایک آدمی تھا، وہ زخمی ہو گیا اور زخم برداشت نہ کر سکا اس نے چھری لی اور اپنا ہاتھ کاٹ دیا۔ خون بہتا رہا، یہاں تک کہ وہ مر گیا۔ اللہ تعالیٰ نے اس سے کہا: میرے بندے نے اپنی جان کے معاملے میں مجھ سے سبقت چاہی اس لیے میں نے اس پر جنت حرام کر دی ہے۔