نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
اللباس والزينة واللهو والصور
لباس، زینت، لہو و لعب، تصاویر

1326. عورت کے لیے دور جاہلیت کے طرز کے حمام میں جانا منع ہے

حدیث نمبر: 1996
- (الحمّام حرامٌ على نساء أمتي).
سیدنا سبیعہ اسلمیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: شام سے آنے والی کچھ عورتیں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئیں۔ انہوں نے پوچھا: تمہارا تعلق کن لوگوں سے ہے؟ انہوں نے کہا: حمص والوں سے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا: وہ حماموں والیاں؟ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ پھر انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: میری امت کی عورتوں پر حمام میں جانا حرام ہے۔ ان میں سے ایک عورت نے کہا: کیا میں اس مشروب کے ساتھ اپنی بیٹیوں کے بالوں میں کنگھی کر سکتی ہوں؟ انہوں نے پوچھا: کون سا مشروب؟ اس نے کہا: یہ شراب۔ انہوں نے فرمایا: کیا یہ بات تجھے بھلی لگے گی کہ تو خنزیر کے خون کے ساتھ کنگھی کرے؟ اس نے کہا: نہیں۔ انہوں نے فرمایا: یہ (شراب) خنزیر کے خون کی طرح ہے۔

حدیث نمبر: 1997
- (ما مِن امرأةٍ تنزعُ ثيابَها في غيرِ بيتها؛ إلا هتكتْ ما بينها وبينَ اللهِ من سترٍ).
سیدہ ام درداء رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے ملے اور پوچھا: ام درداء! کہاں سے آ رہی ہو؟ میں نے کہا: حمام سے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو عورت کسی دوسرے کے گھر میں کپڑے اتارتی ہے تو وہ اپنے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان والا پردہ چاک کر دیتی ہے۔