نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
اللباس والزينة واللهو والصور
لباس، زینت، لہو و لعب، تصاویر

1314. سفید بالوں کو رنگنا

حدیث نمبر: 1977
-" إن أحسن ما غير به هذا الشيب الحناء والكتم".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بہترین چیز جس سے بالوں کی سفیدی کو بدلا جا سکتا ہے، وہ مہندی کے پتے اور کتم ہیں۔

حدیث نمبر: 1978
-" غيروا الشيب ولا تشبهوا باليهود والنصارى".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بالوں کی سفیدی بدل دیا کرو اور یہودیوں اور عیسائیوں سے مشابہت اختیار نہ کرو۔
1    2    Next