نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
اللباس والزينة واللهو والصور
لباس، زینت، لہو و لعب، تصاویر

1310. اللہ تعالیٰ بندے پر اپنی نعمتوں کے آثار دیکھنا پسند کرتا ہے

حدیث نمبر: 1971
-" إن الله إذا أنعم على عبد نعمة يحب أن يرى أثر نعمته على عبده".
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک جب اللہ تعالیٰ بندے پر کوئی نعمت کرتا ہے تو وہ پسند کرتا ہے کہ بندے پر اپنی نعمت کا اثر دیکھے۔

حدیث نمبر: 1972
-" إن الله عز وجل إذا أنعم على عبد نعمة يحب أن يرى أثر النعمة عليه ويكره البؤس والتباؤس ويبغض السائل الملحف ويحب الحيي العفيف المتعفف".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ جب بندے پر نعمت کرتا ہے تو وہ پسند کرتا ہے کہ بندے پر اپنی نعمت کا اثر دیکھے اور وہ غربت و بدحالی اور تنگ دستی ظاہر کرنے کو ناپسند کرتا ہے اور وہ اصرار کے ساتھ سوال کرنے والے کو ناپسند کرتا ہے اور حیادار، پاکدامن اور پاکباز کو پسند کرتا ہے۔