نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
اللباس والزينة واللهو والصور
لباس، زینت، لہو و لعب، تصاویر


حدیث نمبر: 1962
-" إن اتخذت شعرا فأكرمه".
سیدنا سعید بن عبدالرحمٰن جحشی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اگر تمہارے بال ہوں تو ان کی تعظیم کیا کرو۔

حدیث نمبر: 1963
-" كان يكثر دهن رأسه ويسرح لحيته بالماء".
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سر پر بہت زیادہ تیل لگاتے تھے اور پانی لگا کر داڑھی کی کنگھی کرتے تھے۔
Previous    1    2    3    Next