نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان
قربانی، ذبیحوں، کھانے پینے، عقیقے اور جانوروں سے نرمی کرنے کا بیان

1278. آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پسندیدہ سبزی

حدیث نمبر: 1908
-" كان يحب الدباء".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کدو پسند کرتے تھے۔

حدیث نمبر: 1909
-" هذا القرع - هو الدباء - نكثر به طعامنا".
سیدنا جابر بن طارق رضی اللہ عنہ (جن کو ابن ابی طارق بھی کہا جاتا ہے) کہتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ان کے گھر گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کدو پڑے تھے۔ میں نے کہا: یہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کدو ہیں، ہم اسے اپنے کھانے میں بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں۔