نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان
قربانی، ذبیحوں، کھانے پینے، عقیقے اور جانوروں سے نرمی کرنے کا بیان

1268. اللہ تعالیٰ کو خاکستری رنگ والا جانور زیادہ پسند ہے

حدیث نمبر: 1898
-" دم عفراء أحب إلى الله من دم سوداوين".
سیدنا ضرار بن ازور رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میرے بعض اہل خانہ نے مجھے کئی یا ایک دودھ والی اونٹنی دے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بھیجا، میں وہ لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ میں ان کو دوہوں، پھر فرمایا: (مزید) دودھ کا سبب بننے والا دودھ (تھنوں میں) چھوڑ دیا کر۔