نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان
قربانی، ذبیحوں، کھانے پینے، عقیقے اور جانوروں سے نرمی کرنے کا بیان

1257. مردار کا چمڑا پاک کیا جا سکتا ہے

حدیث نمبر: 1883
-" لو أخذتم إهابها، يطهرها الماء والقرظ".
عالیہ بنت سبیع کہتی ہیں: احد مقام پر میری کچھ بکریاں تھیں، وہ مرنے لگ گئیں۔ میں زوجہ رسول سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئی اور صورتحال کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا: اگر تو ان کے چمڑے لے کر ان سے استفادہ کرتی رہے (تو درست ہے)۔ میں نے کہا: کیا ایسا کرنا میرے لیے حلال ہو گا؟ انہوں نے کہا: جی ہاں، کچھ لوگ اپنی (مردار) بکری کو گدھے کی طرح گھسیٹتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا: کاش تم لوگ اس کا چمڑا لے لیتے۔ انہوں نے کہا: یہ تو مردار ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانی اور قرظ کے پتے اس کو پاک کر دیں گے۔