نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان
قربانی، ذبیحوں، کھانے پینے، عقیقے اور جانوروں سے نرمی کرنے کا بیان

1209. ہر نشہ آور چیز حرام ہے

حدیث نمبر: 1794
-" لا تشرب مسكرا، فإني حرمت كل مسكر".
سیدنا ابوموسی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یمن کی طرف بھیجا۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! وہاں کچھ (مخصوص) مشروبات پائے جاتے ہیں، میں ان میں سے کون سا پی سکتا ہوں اور کون سا ترک کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ کون سے (مشروبات) ہیں؟ میں نے کہا: وہ بتع اور مزر ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: بتع اور مزر کسے کہتے ہیں؟ میں نے کہا: شہد کی نبیذ کو بتع اور مکئی کی نبیذ کو مزر کہتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بس نشہ آور مشروب نہیں پینا کیونکہ میں نے ہر نشہ آور چیز کو حرام قرار دیا ہے۔