نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان
قربانی، ذبیحوں، کھانے پینے، عقیقے اور جانوروں سے نرمی کرنے کا بیان

1208. شراب کی حرمت

حدیث نمبر: 1788
-" حرم الله الخمر، وكل مسكر حرام".
سالم بن عبداللہ بن عمر اپنے باپ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے شراب اور ہر نشہ آور چیز کو حرام قرار دیا ہے۔

حدیث نمبر: 1789
-" ثلاثة لا ينظر الله عز وجل إليهم يوم القيامة: العاق لوالديه والمرأة المترجلة والديوث، وثلاثة لا يدخلون الجنة: العاق لوالديه والمدمن الخمر والمنان بما أعطى".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ روز قیامت تین قسم کے آدمیوں کی طرف نہیں دیکھیں گے ?? والدین کا نافرمان، ② مردوں سے مشابہت اختیار کرنے والی عورت اور ③ دیوث (وہ آدمی جسے اپنے اہل و عیال کے سلسلے میں غیرت و حمیت نہ ہو) اور تین آدمی جنت میں داخل نہیں ہوں گے: ?? والدین کا نافرمان، ② شراب نوشی پر دوام اختیار کرنے والا اور ③ اپنے عطیے پر احسان جتلانے والا۔
1    2    3    Next