نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
المرض والجنائز والقبور
بیماری، نماز جنازہ، قبرستان

1145. مومن قبر میں ثابت قدم رہتا ہے

حدیث نمبر: 1708
- (إذا أُقعِدَ المؤمنُ في قبرِه؛ أُتي، ثمّ شهِدَ أن لا إله إلا اللهُ، وأنّ محمّداً رسولُ اللهِ، فذلك قولُه: (يثبّتُ اللهُ الذينَ آمنوا بالقولِ الثابتِ) [قال: نزلت في عذاب القبر]).
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب مومن کو قبر میں بٹھا دیا جاتا ہے اور فرشتے آتے ہیں تو وہ گواہی دیتا ہے کہ اللہ ہی معبود برحق ہے اور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں، اللہ تعالیٰ نے اسی بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو پکی بات کے ساتھ مضبوط رکھتا ہے۔، یہ آیت عذاب قبر کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔ ایک روایت میں ہے: جب مسلمان سے قبر میں سوال کیا جاتا ہے تو وہ جواباً گواہی دیتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے اور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں، یہ بات اللہ تعالیٰ کے اس قول کی مصداق ہے: اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو پکی بات کے ساتھ مضبوط رکھتا ہے، دنیا کی زندگی میں بھی اور آخرت کی زندگی میں بھی۔ (سورۃ ابراہیم: ۲۷)