نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
المرض والجنائز والقبور
بیماری، نماز جنازہ، قبرستان

1134. ہر نقصان کا سبب کوئی نا کوئی گناہ ہوتا ہے

حدیث نمبر: 1686
-" ما اختلج عرق ولا عين إلا بذنب، وما يدفع الله عنه أكثر".
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب بھی کسی رگ یا آنکھ کو نقصان پہنچتا ہے تو وہ کسی نہ کسی گناہ کی وجہ سے ہوتا ہے، لیکن جو تکالیف اللہ تعالیٰ ویسے ہی ٹالتا رہتا ہے وہ کہیں زیادہ ہوتی ہیں۔

حدیث نمبر: 1687
-" ليس من عمل يوم إلا وهو يختم عليه، فإذا مرض المؤمن قالت الملائكة: يا ربنا! عبدك فلان قد حبسته، فيقول الرب: اختموا له على مثل عمله حتى يبرأ أو يموت".
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں ہے کسی دن کا کوئی عمل، مگر عمل کرنے والے کا اسی پر خاتمہ ہوتا ہے، (اس کی تفصیل یہ ہے کہ) جب مومن بیمار ہو جاتا ہے تو فرشتے اللہ تعالیٰ کو کہتے ہیں: اے ہمارے رب! تو نے فلاں بندے کو (عمل کرنے سے) روک لیا ہے (اب اس کے نیک اعمال کے بارے میں کیا کیا جائے؟) اللہ تعالیٰ جواباً فرماتے ہیں: اس بندے کے شفایاب ہونے تک یا فوت ہونے تک اسی عمل کا اعتبار کرو جس پر یہ بندہ (بیمار ہونے سے پہلے قائم) تھا۔