نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الطب والعيادة
علاج کرنا اور تیماردار کرنا

1107. اصل معالج اللہ تعالیٰ خود ہے

حدیث نمبر: 1637
-" الله الطبيب، بل أنت رجل رفيق، طبيبها الذي خلقها".
سیدنا ابورمثہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں اپنے باپ کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا، میرے باپ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: یہ چیز (یعنی مہر نبوت) جو آپ کی کمر پر ہے، مجھے دکھائیے، میں طبیب ہوں (اس کا علاج کرتا ہوں)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ طبیب ہے، تو تو شفیق ہے، اس کا طبیب وہی ہے جس نے اس کو پیدا کیا۔