نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الطب والعيادة
علاج کرنا اور تیماردار کرنا

1100. آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تھوک میں شفا تھی

حدیث نمبر: 1624
-" تفل صلى الله عليه وسلم في رجل عمرو بن معاذ حين قطعت رجله، فبرأت".
سیدنا عبداللہ بن بریدہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے باپ سے سنا، وہ کہہ رہے تھے کہ سیدنا عمرو بن معاذ رضی اللہ عنہ کی ٹانگ کٹ گئی تھی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر تھوکا تو وہ شفایاب ہو گئی۔