نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الطب والعيادة
علاج کرنا اور تیماردار کرنا

1094. نظر بد کا علاج

حدیث نمبر: 1596
-" استرقوا لها فإن بها النظرة".
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بچی دیکھی، جس کا چہرہ سرخی مائل سیاہ تھا اور فرمایا: اسے دم کرواؤ اس کو کسی کی نظر لگ گئی ہے۔

حدیث نمبر: 1597
-" ما لصبيكم هذا يبكي؟ فهلا استرقيتم له من العين؟".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم داخل ہوئے اور بچے کے رونے کی آواز سنی اور پوچھا: اس بچے کو کیا ہوا، یہ کیوں رو رہا ہے؟ تم نے اسے نظر کا دم کیوں نہیں کروایا؟۔
1    2    3    Next