نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الطب والعيادة
علاج کرنا اور تیماردار کرنا


حدیث نمبر: 1592
-" إن العين لتولع الرجل بإذن الله حتى يصعد حالقا، ثم يتردى منه".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک نظر بد آدمی کو اللہ کے حکم سے دیوانہ کر دیتی ہے، حتی کہ (بسا اوقات ایسے ہوتا ہے کہ) وہ اونچی جگہ پر چڑھتا ہے اور پھر وہاں سے گر پڑتا ہے۔

حدیث نمبر: 1593
-" العين حق، تستنزل الحالق".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نظر لگ جانا حق ہے، جو بلند و بالا جگہ (پر موجود آدمی کو) نیچے گرا دیتی ہے۔
Previous    1    2    3    4    Next