نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الزواج ، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم
شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام

1067. جماع کے بعد مہر دیے بغیر عورت کو طلاق دے دینا سب سے بڑا گناہ ہے

حدیث نمبر: 1543
-" إن أعظم الذنوب عند الله رجل تزوج امرأة فلما قضى حاجته منها طلقها وذهب بمهرها ورجل استعمل رجلا فذهب بأجرته وآخر يقتل دابة عبثا".
سیدنا عبدالله بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سب سے بڑا گناہ (یعنی گنہگار) یہ ہیں: (۱) وہ آدمی، جس نے ایک عورت سے شادی کی، اس سے اپنی حاجت پوری کی، پھر اسے طلاق دے دی اور حق مہر ہڑپ کر گیا۔ (۲) وہ آدمی، جس نے کسی کو مزدوری پر لگایا اور اس کی اجرت خود نگل گیا اور (۳) وہ آدمی، جس نے کسی چوپائے کو بےفائدہ قتل کر دیا۔