نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الزواج ، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم
شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام

1029. نام تبدیل کرنا

حدیث نمبر: 1483
-" بل أنت هشام".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک آدمی، جسے شہاب کہا جاتا تھا، کا تذکرہ کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس کا نام تبدیل کرتے ہوئے) فرمایا: تو ہشام ہے (شہاب نہیں)۔

حدیث نمبر: 1484
-" بل أنت حسانة المزنية".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ایک بڑھیا عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی، جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: تو کون ہے؟ اس نے کہا: میں جثامہ مزنی ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو (جثامہ نہیں) حسانہ مزنی ہے، تم کیسی ہو تمہارا کیا حال ہے، ہمارے بعد تم کیسے ہو اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، میں خیر و عافیت کے ساتھ رہی۔ جب وہ چلی گئی تو میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ اس بڑھیا پر اس قدر توجہ دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ خدیجہ کے زمانے میں ہمارے پاس آتی تھی اور (اس قسم کے فرد کا) اچھا خیال رکھنا ایمان کا حصہ ہے۔
1    2    3    4    Next