نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الزواج ، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم
شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام

1024. اولاد کے لیے خاوند کو جماع کی ترغیب دلانا

حدیث نمبر: 1475
-" إذا أتيت أهلك فاعمل عملا كيسا".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں سفر سے لوٹا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تو اپنے اہل کے پاس جائے تو کوئی عقلمندانہ اقدام کرنا۔ جب میں اپنی بیوی کے پاس گیا تو اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان بتایا: جب تو اپنے اہل کے پاس جائے تو کوئی عقلمندانہ اقدام کرنا۔ وہ کہنے لگی: تو پھر کرو۔