نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الزواج ، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم
شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام

1007. بیویوں کے حقوق

حدیث نمبر: 1447
-" ائت حرثك أنى شئت وأطعمها إذا طعمت واكسها إذا اكتسيت ولا تقبح الوجه ولا تضرب".
بہز بن حکیم اپنے باپ سے اور وہ ان کے دادا سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کہاں سے عورت کو استعمال کیا جائے اور کہاں سے نہ کیا جائے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنی کھیتی میں جیسے چاہے آ اور جب تو کھائے تو اسے بھی کھلا اور جب تو پہنے تو اسے بھی پہنا اور چہرے کو برا بھلا مت کہہ اور نہ اس پر مار۔

حدیث نمبر: 1448
-" ما أعطى الرجل امرأته فهو صدقة".
سیدنا عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آدمی اپنی بیوی کو جو کچھ دے گا وہ صدقہ ہو گا۔
1    2    Next