نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
البيوع والكسب والزهد
خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان

805. خیانت کا انجام بد

حدیث نمبر: 1174
-" من غل منها (يعني الصدقة) بعيرا أو شاة أتي به يوم القيامة يحمله".
سیدنا عبداللہ بن ا‏‏‏‏نیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اس کی اور سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی صدقہ کے موضوع پر بحث ہوئی۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا تم نے سنا تھا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صدقے کی خیانت کا ذکر کر رہے تھے، تو فرمایا تھا: جس نے (‏‏‏‏ ‏‏‏‏صدقہ میں سے) اونٹ یا بکری کی خیانت کی تو قیامت والے دن وہ اس کو اٹھا کر لائے گا۔؟ سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ نے کہا: کیوں نہیں۔

حدیث نمبر: 1175
-" يا سعد! اتق أن تجيء يوم القيامة ببعير تحمله له رغاء".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کو زکوٰۃ وصول کرنے کے لیے بھیجا اور فرمایا: سعد! بچنا، کہیں ایسا نہ ہو کہ تو قیامت کے دن اونٹ اٹھا کر لائے، اس حال میں کہ وہ بلبلا رہا ہو۔ یہ (‏‏‏‏وعید) سن کر سعد نے کہا: میں یہ ذمہ داری قبول نہیں کرتا، آپ مجھے معاف کر دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو معاف کر دیا۔