نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
البيوع والكسب والزهد
خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان

800. قرضہ چکاتے وقت زیادہ دے دینا

حدیث نمبر: 1169
- (نِصفٌ لك قضاءٌ، ونصفٌ لك نائلٌ منِّي).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سوال کرنے کے لیے آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لیے نصف وسق ادھار لیا اور ا‏‏‏‏س کو دے دیا۔ جب (‏‏‏‏قرض خواہ) آدمی اپنا قرضہ لینے کے لیے آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے (‏‏‏‏آدھا وسق کی بجائے) پورا وسق دے دیا اور فرمایا: نصف وسق تیرا قرضہ چکانے کے لیے دیا اور آدھا تجھے میری طرف سے عطیہ ہے۔