نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
البيوع والكسب والزهد
خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان

795. دوسرے سے مال کب لیا جائے؟

حدیث نمبر: 1162
-" ما آتاك الله من أموال السلطان من غير مسألة ولا إشراف، فكله وتموله".
سیدنا ابودردا رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حکمرانوں کے اموال کی بابت سوال کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حکمرانوں کا جو مال تجھے سوال اور حرص کے بغیر مل جائے، اس کو کھا لے اور (‏‏‏‏اس کے ذریعے اپنے مال میں) اضافہ کر۔