نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
البيوع والكسب والزهد
خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان

792. طبعی حالت کے بارے میں سوال کا جواب

حدیث نمبر: 1158
-" كيف أصبحت يا فلان؟ قال: أحمد الله إليك يا رسول الله! فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: هذا الذي أردت منك".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی سے فرمایا: اے فلاں! صبح کیسی ہوئی؟ ا‏‏‏‏س نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں اللہ تعالیٰ کی تعریف کرتا ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تیرے بارے میں میرا یہی ارادہ تھا۔