نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
البيوع والكسب والزهد
خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان

790. جس کھانے سے پہلے بسمہ اللہ نہ پڑھی جائے، اس میں ابلیس کا حصہ ہوتا ہے

حدیث نمبر: 1156
-" قال إبليس: كل خلقك بينت رزقه، ففيما رزقي؟ قال: فيما لم يذكر اسمي عليه".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابلیس نے کہا: (‏‏‏‏اے اللہ!) تو نے اپنی ساری مخلوق کا رزق بیان کر دیا میرا رزق کس میں ہے؟ اللہ نے فرمایا: جس چیز پر میرا نام نہ لیا گیا ہو۔