نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
البيوع والكسب والزهد
خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان

779. شراکت والی چیز فروخت کرتے وقت شراکت دار کو مطلع کرنا

حدیث نمبر: 1143
-" أيكم كانت له أرض أو نخل فلا يبعها حتى يعرضها على شريكه".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم میں سے کسی (کی ملکیت میں) زمین یا درخت ہو تو اس اپنے حصے دار (اور ساجھی) پر پیش کرنے سے قبل فروخت نہ کرے۔

حدیث نمبر: 1144
-" من كان له أرض فأراد بيعها، فليعرضها على جاره".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی اپنی زمین فروخت کرنے کا ارادہ کرے، تو وہ اسے پہلے اپنے پڑوسی پر پیش کرے۔