نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
البيوع والكسب والزهد
خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان

774. قسمیں اٹھا اٹھا کر مال بیچنے والا اللہ تعالیٰ کے ہاں ناپسندیدہ آدمی ہے

حدیث نمبر: 1134
-" أربعة يبغضهم الله عز وجل: البياع الحلاف والفقير المختال والشيخ الزاني والإمام الجائر".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چار آدمیوں سے اللہ تعالیٰ نفرت کرتے ہیں: قسمیں اٹھا اٹھا کر سودا بیچنے والا، تکبر کرنے والا فقیر، بوڑھا زانی اور ظالم حکمران۔