نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
البيوع والكسب والزهد
خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان

754. رہتی دنیا تک آزمائشیں اور فتنے رہیں گے

حدیث نمبر: 1108
-" إن ما بقي من الدنيا بلاء وفتنة، وإنما مثل عمل أحدكم كمثل الوعاء، إذا طاب أعلاه طاب أسفله، وإذا خبث أعلاه خبث أسفله".
سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: بے شک جو دنیا باقی رہ گئی ہے وہ آزمائش اور فتنہ ہے۔ تم میں سے ہر ایک کے عمل کی مثال برتن کی طرح ہے، جس (میں ڈالی گئی چیز) کا اوپر والا حصہ اچھا ہو تو نیچے والا بھی اچھا ہوتا ہے اور اگر اوپر والا حصہ گندہ ہو تو نیچے والا بھی گندا ہوتا ہے۔