نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
البيوع والكسب والزهد
خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان

725. بکریاں بابرکت ہیں

حدیث نمبر: 1063
-" اتخذوا الغنم، فإن فيها بركة".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ام ہانی رضی اللہ عنہا سے فرمایا: بکریاں پالا کرو، کیونکہ بلاشبہ ان میں برکت ہے۔

حدیث نمبر: 1064
-" الإبل عز لأهلها والغنم بركة والخير معقود في نواصي الخيل إلى يوم القيامة".
سیدنا عروہ بارقی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اونٹ مالکوں کے لئے باعث عزت اور بکری باعث برکت ہے اور خیر و بھلائی کو قیامت تک گھوڑوں کی پیشانیوں کے ساتھ معلق کر دیا گیا ہے۔