نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
البيوع والكسب والزهد
خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان

721. نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم کی روزی کی مقدار

حدیث نمبر: 1055
-" اللهم اجعل رزق آل محمد قوتا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! آل محمد کا رزق گزارے کے مطابق (اور بقدر سد رمق) ہو۔

حدیث نمبر: 1056
-" والذي نفس محمد بيده، ما أصبح عند آل محمد صاع حب ولا صاع تمر".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے! صبح کے وقت آل محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کے پاس غلے یا کھجور کا ایک صاع بھی نہیں ہوتا تھا۔
1    2    Next